(ویب ڈیسک ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی درخواست منظور کرلی۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کیلئے سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیز فائر کا فیصلہ طالبان کی درخواست پر باہمی رضامندی سے کیا گیا.
وزارتِ خارجہ کے مطابق دونوں اطراف تعمیری بات چیت جاری رکھیں گی,مقصد اس پیچیدہ مگر قابلِ حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنا ہے, سیز فائر کے دوران فریقین کشیدگی میں کمی اور اعتماد سازی پر توجہ دیں گے.