ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی

(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق   ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کر دی ہے۔ٹیکس سال 2025 کے لیے ریٹرن جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی۔

خیال رہے کہ پہلے ٹیکس ریٹرن کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی، جسے 15 اکتوبر تک بڑھایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایف بی آر کا کہنا ہے کہ  تاجروں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر توسیع کا فیصلہ کیا۔

Watch Live Public News