وزیر اطلاعات پنجاب کی بلاو ل ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید

وزیر اطلاعات پنجاب کی بلاو ل ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید

(ویب ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بلاو ل ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔

عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ   بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں جھوٹ اور من گھڑت ہیں،میڈیا اور صحافیوں کو ایسی فیک خبریں چلانے سے گریز کرنا چاہیے، بلاول ہاؤس لاہور میں سیکیورٹی معمول کے مطابق موجود ہے۔

دوسری جانب   ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ   بلاول ہاؤس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے، بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ  چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ متبادل بجھوا دیے گئے ہیں،  معمول کی تبدیلی کو سیکورٹی واپس لینے سے جوڑنا بے بنیاد ہے، معمول کی تبدیلی کو سیاسی رنگ دینا حقائق کے منافی ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے ایسی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

Watch Live Public News