ویب ڈیسک: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے استعفے کا اعلان کر کے قبل ازوقت نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ کی حراست میں تھے جنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے عہدے سے مستعفی ہوکر عوام سے دوبارہ ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کیلئے نمبر گیم پوری، بات آگے نکل گئی، اسحاق ڈار کا دعویٰ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجروال نے کہا کہ عدالت کی طرف سے مجھے انصاف مل گیا اور اب میں عوام کی عدالت میں جاؤں گا۔ کرسی پر اسی وقت بیٹھوں گا جب لوگ مجھے بیٹھنے کی اجازت دیں گے۔
اروند کجروال کا کہنا تھا کہ شہریوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ انکی نظر میں بے گناہ ہوں یا مجرم۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جگہ کسی اور پارٹی کے رہنما کو دہلیٰ کا وزیراعلیٰ نامزد کریں گے، انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ ریاست دہلی کے اگلے سال فروری میں ہونے والے انتخابات کو رواں برس نومبر میں مہاراشٹرا میں ہونے والے الیکشن کے ساتھ ہی کروایا جائے۔
خیال رہے دو روز قبل ہی بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے اروند کیجریوال کی کرپشن کیس میں ضمانت منظور کرکے رہا کیا گیا تھا۔