ویب ڈیسک: پاک فوج نے سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کے ایک اور حملے کو پسپا کر کے اسے بھاری نقصان پہنچایا۔
بھارت کی 1کور نے بدیانہ، چونڈا اور ظفر وال کی پوزیشنز پر قبضہ کرنے کا منصوبہ بنایا۔ پاکستانی فوج کی طرف سے سخت مزاحمت پر بھارتی کمانڈ نے منصوبہ تبدیل کیا جسے دوبارہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پسرور، ہسری نالے پر پاکستانی آرٹلری کے فائر سے بھارت کی 16کیولری کے4ٹینک تباہ ہوئے۔ پاک فضائیہ کا 8سیپر لڑاکا طیاروں کی بھارتی پوزیشنز پر زبردست گولہ باری کی وجہ سے بھارتی فوج ہسری نالہ سے پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا۔
پاکستان فوج نے گدرو سیکٹر میں بھاتی چوکی پر قبضہ کر لیا۔ دشمن اپنے تمام ہتھیار اور آلات چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ راجوڑی سیکٹر میں مجاہدین کے حملے میں 21بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
نیوی:آبدوز غازی معمول کی مرمت کے بعد سمندر میں واپسی کے لیے تیار ہوا۔ پاک فضائیہ نے سر ی نگر، آدم پور، جودھ پور، ہلواڑہ اور پٹھان کوٹ کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔ پاک فضائیہ نے بھارتی Canberraبمبار طیارے کو مار گرایا۔ سیالکوٹ، جموں، واہگہ، اٹاری اور گدرو سیکٹر میں بھارت کے22ٹینک اور51گاڑیاں اور گن پوزیشنز کو تباہ کر دیا۔
راولپنڈی میں خواتین نے ہسپتالوں میں زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے اپنی خدمات پیش کر دیں۔ بڑی تعداد میں سابقہ فوجیوں نے افواج ِ پاکستان کو اپنی خدمات پیش کیں۔