ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی روشن جونیجو دل کا دورہ پڑنے سے اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔مرحوم روشن جونیجو رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جونیجو کے والد تھے۔
تفصیلات کے مطابق مرحوم روشن چونیجو کی میت اسلام آباد سے ٹنڈوآدم لانے کے بعد گاؤں سنجر جونیجو میں آخری رسومات ادا کی جائینگی۔مرحوم روشن جونیجو 2001 میں سانگھڑ کے ضلع ناظم منتخب ہوئے 2008 . 2013 . 2018 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
مرحوم روشن جونیجو کے خاندان کا تعلق شہید ذوالفقار علی بھٹو سے بلاول زرداری تک پی پی پی سے رہا۔