ویب ڈیسک: مودی سرکار نے آپریشن سندور کی ہزیمت چھپانے کیلئے فوجی جرنیلوں کو پروپیگنڈا مشین بنا دیا۔
بھارتی جنرل اب سپاہی نہیں، مودی سرکار کے پروپیگنڈا ترجمان بن کر اسٹیج پر کھڑے ہیں۔ بھارتی فوج کا فوکس اب جنگ نہیں بلکہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی جھوٹی کہانیوں کا دفاع ہے۔
بھارتی جنرل منوج کٹیار نے آپریشن سندور کی شکست چھپا کر جنگ بندی کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کا نام دے دیا۔ جنرل کٹیار بھارتی فوج کی "تیاری" کے دعوے کرتے ہیں، مگر آپریشن سندور میں پاکستان نے بھارت کو بری طرح شکست دی۔
جنرل کٹیار نے بھارت کی پسپائی کو ’’کامیاب تیاری‘‘ قرار دے کر عوام کو سیاسی فریب دینے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی فوجی قیادت اب عسکری نہیں، مودی کا جھوٹا سیاسی بیانیہ دہرانے والی پروپیگنڈا مشین کا حصہ بن چکی ہے۔
آپریشن سندور کو ’’اسٹریٹیجک تیاری‘‘ کہنا دراصل بھارتی شکست پر پردہ ڈالنے کا سیاسی ہتھکنڈہ ہے۔ منوج کٹیار جیسے افسران اب سپاہی نہیں لگتے بلکہ سیاسی وزیروں کے ترجمان دکھائی دیتے ہیں۔ آپریشن سندور کی ناکامی نے بھارت کی عسکری طاقت اور سفارتی ڈھونگ دونوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔