مودی آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعوؤں سے چھپانے میں مصروف

مودی آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعوؤں سے چھپانے میں مصروف
کیپشن: مودی آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعوؤں سے چھپانے میں مصروف

ویب ڈیسک: مودی پہلگام فالس فلیگ کی انٹیلی جنس ناکامی اور آپریشن سندور کی پسپائی کو کھوکھلے دعوؤں سے چھپانے میں مصروف ہیں۔

مودی جعلی فتح کی جھوٹی تشہیر کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ فوجی طاقت کا بیانیہ مودی کی سیاسی ہوس اور خطے میں انتشار پھیلانے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔ مودی کی جعلی فتح کا بیانیہ دراصل بھارتی فوج کی ہزیمت اور کمزوری کا واضح اعتراف ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں ملک بھر نے بھارتی فوج پر فخر کیا اور "میڈ ان انڈیا" ہتھیاروں نے اہم کردار ادا کیا۔

مودی بھارتی جنگی صلاحیت کی کمزوری چھپانے کیلئے "میڈ ان انڈیا" ہتھیاروں کے جھوٹے دعوؤں تک محدود ہے۔ مودی سرکار آپریشن سندور میں ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرنے کی بجائے جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلانے میں مصروف ہے۔

مودی نے فوجی ناکامی کو اپنی سیاست کا ہتھیار، جھوٹی تشہیر اور انتخابی مہم کا ایندھن بنا ڈالا ہے۔ آپریشن سندور کی ناکامیوں نے بھارتی عسکری طاقت کے تمام کھوکھلے دعوؤں کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا۔ معرکہ حق میں پاکستانی افواج کی تاریخی فتح نے بھارت کی عسکری برتری کا غرور خاک میں ملا دیا۔

Watch Live Public News