سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
کیپشن: سید علی گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

ویب ڈیسک: مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک شاندار سیمینار کا انعقاد ہوا۔

سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی کی تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مرحوم کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کا مؤقف ، تحریکِ آزادی کشمیر میں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔

سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

Watch Live Public News