ویب ڈیسک: مشہور پاکستانی چائلڈ اسٹار عمر شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ جن کی موت کی خاندانی ذرائع سے تصدیق ہوچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر پیر احمد شاہ کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ ان کے خاندان کے ہونہار بچے عمرشاہ رضائے الہٰی سے انتقال کرچکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین سے عمر شاہ کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔