(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ہاکی پرولیگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پرولیگ میں پاکستان سمیت 10 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔9 سے 14 دسمبر تک ارجنٹینا میں پاکستان ٹیم میچز کھیلے گی۔ پاکستان کے ساتھ ارجنٹینا اور نیدرلینڈزکی ٹیم شامل ہے۔
پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں 10 سے 15 فروری 2026 کو آسٹریلیا،جرمنی کےساتھ کھیلے گی۔پاکستان ٹیم 13 سے 21 جون تک بیلجیئم میں اسپین اور بیلجیئم کےساتھ کھیلےگی۔
قومی ٹیم 23 سے 28 جون تک انگلینڈ میں بھارت اور انگلینڈکےخلاف مدمقابل ہوگی۔