افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر

افغانستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نوین الحق ایشیا کپ سے باہر

(ویب ڈیسک ) افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر نوین الحق   ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نوین الحق ابھی کندھے کی انجری سے مکمل صحتیاب نہیں ہو سکے، میڈیکل ٹیم نے انہیں ایشیا کپ کے بقیہ میچز کے لیے مکمل فٹ قرار نہیں دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ   کے مطابق فٹنس اور ری ہیب کیلئے نوین الحق انگلینڈ جائیں گے،جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

افغان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ نوین الحق کی جگہ فاسٹ بولر عبداللہ احمد زئی کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان ٹیم ایشیا کپ کے گروپ بی میں موجود ہے جہاں وہ ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کل بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

یاد رہے کہ افغانستان نے ایشیا کپ کے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو ہرایا تھا۔

Watch Live Public News