پاکستان  کامیچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے  آئی سی سی  کو خط

پاکستان  کامیچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہوم سیریز سے بھی نکالنے کیلئے  آئی سی سی  کو خط

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی سی سی سے اینڈی پائی کرافٹ کوجنوبی افریقہ کیخلاف ہوم سیریزمیں ذمہ داریاں نہ دینےکامطالبہ کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھ کر اینڈی پائی کرافٹ کو میچ ریفری کی ذمہ داریاں نہ دینے کا کہہ دیا۔

پی سی بی ذرائع  کا  کہنا ہے کہ   اینڈی پائی کرافٹ نے جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ اگلی سیریز میں کسی اور کو بھیجیں۔

خیال رہے کہ   پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز اکتوبر میں پاکستان میں کھیلی جانی ہے جبکہ پی سی بی نے ایشیا کپ میں بھی میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Watch Live Public News