پاکستان ویمنز، ساؤتھ افریقہ ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین کا داخلہ مفت

پاکستان ویمنز، ساؤتھ افریقہ ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین کا داخلہ مفت

(ویب ڈیسک )  پاکستان  کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان ویمنز اور ساوتھ افریقہ ویمنز کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے شائقین کا داخلہ مفت کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ویمنز سیریز کے دوران شائقین قذافی اسٹیڈیم میں مفت میچ دیکھ سکیں گے، سیریز کے تمام میچز میں شائقین کو بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔شائقین کرکٹ کو قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا۔

خیال رہے کہ  پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔3 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News