ویڈیو؛ بیرون ملک بھارتی طالبات کا شرمناک کام، پولیس نے گرفتار کرلیا

ویڈیو؛ بیرون ملک بھارتی طالبات کا شرمناک کام، پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک: امریکا کی ریاست نیوجرسی کے شہر ہوبوکن میں دکان سے چوری کے الزام میں دو بھارتی طلبہ کو گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ مارچ 2024 میں پیش آیا تھا لیکن اس کی ویڈیو اب دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس کے بعد یہ خبر ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے طلبہ کی شناخت بھاویا لنگناگنٹا (20 سال) اور یامنی ولکلپڈی (22 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں اسٹیونز انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں زیر تعلیم تھے اور حال ہی میں نیوجرسی منتقل ہوئے تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق دونوں طلبہ نے بلنگ کاؤنٹر پر صرف دو اشیاء کی ادائیگی کی، جبکہ مزید 27 اشیاء جن کی مالیت 155 ڈالر 61 سینٹ تھی، بغیر ادائیگی کے باہر لے جانے کی کوشش کی جس پر اسٹور کے عملے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کی باڈی کیم فوٹیج، جو اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر گردش کر رہی ہے، میں دونوں طالبات کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ان کے پاس پیسوں کی کمی تھی اور وہ ادائیگی کرنا بھول گئیں۔


انہوں نے موقع پر ہی رقم ادا کرنے کی درخواست کی، یہاں تک کہ ایک نے ’’ڈبل ادائیگی‘‘ کی پیشکش بھی کی، مگر پولیس نے ان کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

پولیس نے دونوں طلبہ سے ایک فارم پر دستخط کروائے جس کے تحت وہ دوبارہ اس شاپ رائٹ (ShopRite) اسٹور میں داخل نہیں ہو سکیں گی، انہیں حراست میں لینے کے بعد رہا کر دیا گیا،تاہم عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News