ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے کل وکلا اور فیملی ممبران کی ملاقات کا دن، کوآرڈینیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے6وکلاء پر مشتمل ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ۔
فہرست میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر،سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ،قاضی انور، بانی کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی، وکیل علی بخاری، علی زمان کا نام شامل ہے۔
بانی سے ملاقات کے لئے علیمہ خانم، عظمی خانم، نورین خانم کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، بشری بی بی کی فیملی کی بھی ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔
