اسلام آباد (پبلک نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کے ہیڈکوارٹر میں ای کچہری کا انعقاد، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ای کچہری کے ذریعے ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سنیں۔
اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گزاروں نے کال کرکے براہ راست نئے چیئرمین ایف بی آر کو مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیکس گزاروں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ایف بی آر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے شکایات کے تدارک کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔
ٹیکس گزاروں کی طرف سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ان کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔ کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں اپنے قریبی ریجنل ٹیکس دفتر اور کسٹمز کولیکٹوریٹ سے رجوع کریں۔ چیئرمین ایف بی آر ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے۔