جمائما خان نے برطانیہ میں عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئر کردی

جمائما خان نے برطانیہ میں عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئر کردی
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے برطانیہ میں اپنے سابق شوہر اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے پوسٹر والے ٹرک کی تصویر شیئر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر برطانیہ کی ہائی وے پر جاتے ایک ٹرک کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر ان کے سابق شوہر عمران خان کا پوسٹر آویزاں تھا اور اس پر قرآن مجید کی یہ آیت بھی لکھی ہوئی تھی۔ ترجمہ: ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کے بعد یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے ، پاکستانی ٹوئٹر صارفین بھی جمائما کے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔