ملت ایکسپریس واقعہ، مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ نے سب کو ہلا کررکھ دیا

ملت ایکسپریس واقعہ، مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ نے سب کو ہلا کررکھ دیا
کیپشن: Millat Express Train incident
سورس: Web desk

ویب ڈیسک:ملت ایکسپریس میں تشدد کا شکار ہونے والی خاتون کی ہلاکت کا واقعہ ، فیصل آباد کے ہسپتال نے خاتون کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کر لی گئی ۔

 ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی لاش ٹکرے ٹکرے تھی ،خاتون کا باوز بھی موجود نہیں تھا ، خاتون کی پسلیاں ٹوٹ چکی تھی جسم کے کچھ حصے الگ تھے،: خاتون کا دماغ بھی باہر تھا ، خاتون کی ہلاکت ٹرین کے نیچنے آنے کی وجہ سے ہوئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز مقتولہ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکار نے بہن پر تشدد کیا اور قتل کر کے لاش ٹریک پر پھینکی۔

جاں بحق خاتون مریم کا تعلق جڑانوالہ کے چک 648 گ ب سے تھا، مریم 7 اپریل کو کراچی سے بذریعہ ملت ایکسپریس روانہ ہوئیں، بہاولپور پولیس نے 8 اپریل کو بہن کی ٹرین سے گر کر ہلاکت کی اطلاع دی۔

 ٹرین حادثہ سمجھ کر 9 اپریل کو گاؤں میں تدفین کر دی تھی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر بہن پر تشدد اور واقعے کے پس پردہ حقائق کا علم ہوا۔

ریسکیو عملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ملت ایکسپریس کی کھڑکی سے کود گئی تھی اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھی۔

Watch Live Public News