ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے ہجرت کالونی کے نجی اسکول میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 22 بچے بےہوش ہوگئے ۔
ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو اسکول سے باہر نکالا اور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا ۔ بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جنریٹر اسکول کی سیٹرھیوں پر رکھا ہوا تھا، جس کی وجہ سے اسکول میں دھواں بھرا۔ کراچی کے الحمد اسکول, ہجرت کالونی میں جنریٹر کے دھوئیں سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم اسکول کے معائنے کے لیے روانہ ہوگئی۔
عینی شاہد کے مطابق جب وہ سکول پہنچا تو اسکول میں دھواں موجود تھا، بچوں کے کلاس روم کے باہر جنریٹر رکھا ہوا تھا ، آٹھ سے دس بچوں کی دھویں سے حالت خراب ہوئی جبکہ تین بچوں کو دھویں کے باعث الٹی ہوئی تھی۔
اسکول میں بجلی چلی گئی تھی ، انتظامیہ نے جنریٹر چلایا تو دھواں بھر گیا تھا، اسکول میں وینٹیلیشن کا کوئی سسٹم نہیں ہے جنریٹر کا دھواں بھرنے کے باعث واقعہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو کا کہنا ہے کہ ہجرت کالونی سیکٹر 02 الحمد اسکول میں جنریٹر کے دھویں سے معتدد بچوں کی حالت غیر ہوگئی، ایک 06 سالہ بچی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسپتال پہنچنے والی طالبہ کا نام فدا دوختر معراج خان عمر 06 سال ہے۔
ایس ایچ او شاہد کا کہنا ہے کہ دھویں کے باعث چار بچوں کی حالت غیر ہوئی تھی، بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے, اب حالت بہتر ہے ۔
سودری جانب اسکول پرنسپل نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا اور میڈیا نمائندگان سے بھی بد تمیزی کی۔