ویب ڈیسک: اسلام آباد کے سکولوں کے طالبِ علموں کے لئے بڑی خبر سامنے آگئی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم نے اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے۔
وفاقی وزارت تعلیم کے اعلامیے کے مطابق بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق پانچویں جماعت کے بورڈ کے امتحان کی پالیسی ختم کرنے کا مقصد طالب علموں پر غیر ضروری ذہنی دباؤ کم کرنا ہے تاکہ بچے دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں اور خاص کر کھیلوں میں شمولیت کو یقینی بناسکیں۔