پاکستان میں غیر قانونی مقیم ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی

پاکستان میں غیر قانونی مقیم ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی
کیپشن: پاکستان میں غیر قانونی مقیم ہزاروں افغان باشندوں کی واپسی

ویب ڈیسک : پاکستان میں مقیم غیر قانونی افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر، بلال شاہد راؤ کا کہناہے کہ گزشتہ روز 3,099 افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے واپس ان کے وطن بھیجا گیا۔ملک بدر کیے گئے افراد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے، جنہیں لنڈی کوتل کے ٹرانزٹ کیمپ میں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغانستان روانہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد میں سے 1,195 کے پاس کوئی قانونی سفری دستاویزات موجود نہیں تھیں، جبکہ 1,568 افراد افغان سیٹیزن کارڈ (ACC) رکھتے تھے۔

علاوہ ازیں، پنجاب کے مختلف علاقوں سے گرفتار ہونے والے افغان شہریوں کو پشاور کے جمعہ خان ٹرانزٹ کیمپ منتقل کیا گیا، جہاں سے 366 افراد کو طورخم کے ذریعے افغانستان روانہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 41,521 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News