(ویب ڈیسک ) امریکی وفد کی ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کے سفارتی اہلکار کی ٹیم کی اڈیالہ جیل آ مد، وفد کو امریکی نژاد قیدی ظاہر ذاکر تک رسائی دیدی گئی۔
وفد میں امریکی سفارت خانے کے اہلکار مائیکل پیٹرک ، میڈم ماریہ اور سیکیورٹی آفیشل میڈم مہوش شامل تھے۔
امریکی وفد کی ملزم ظاہر جعفر سے ملاقات ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ کے دفتر میں کرائی گئی، ملاقات کا مقصد امریکی شہری کی خیریت دریافت کرنا اور قانونی مدد سے متعلق تھا۔
ملاقات کے بعدامریکی وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔