ویب ڈیسک: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نےٹیم مالکان، کھلاڑیوں، کوچز،ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو انتباہ جاری کیا ہے کہ ممکنہ طور پر کاروباری شخصیت آئی پی ایل میں ملوث شخصیات کو پھنساسکتاہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کا میلہ جاری ہے اور اس دوران بھارتی کرکٹ بورڈ نے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث کاروباری شخص کی کھلاڑیوں انکی فیملیز کو کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث کرنے کا الرٹ جاری کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کاروباری شخصیت کے تعلقات بکیز کےساتھ ہیں اور ماضی میں وہ کرپٹ سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈ نےٹیم مالکان، کھلاڑیوں، کوچز،ٹیم آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اورکمینٹیٹرز کو انتباہ جاری کیا۔
آئی پی ایل اینٹی کرپشن سیکورٹی یونٹ کے مطابق کاروباری شخصیت لیگ میں ملوث افرادکےساتھ دوستی بڑھا سکتاہے،اور وہ آئی پی ایل سے منسلک افراد کے قریب آنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مشکوک شخص اپنے ہدف کو مہنگے تحفے، جیولری کی لالچ دے کر پھنسا تا ہے۔ مذکورہ کاروباری شخص پرائیویٹ پارٹیز میں بلانے اور ٹیم ممبرز کےفیملیز کو گفٹ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس مشکوک شخص کو ٹیم ہوٹلز اور میچز کے دوران دیکھا گیا ہے۔آئی پی ایل اینٹی کرپشن سیکورٹی یونٹ نے تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کاروباری شخصیت کےساتھ کسی بھی قسم کے تعلق کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔