(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 203 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بارش کے باعث میدان گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم، اوورز میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی۔
واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے دونوں میچ جیت کر ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ ملتان سلطانز اپنے پہلے میچ میں شکست کے بعد ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔