(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جا ؤں گا۔ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل زبردست شخصیات ہیں ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایران کو اچھے سے ڈیل کر رہے ہیں، ایران سے مذاکرات میں اچھی پیش رفت کی امید ہے۔دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں نیچے جا رہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران ڈیل کرنا چاہتا ہے،ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کریں گے تو یہ اچھی بات ہو گی، ایران آمادہ ہو چکا ہے کہ جوہری ہتھیار نہیں رکھے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لبنان اسرائیل جنگ بندی آج رات سے شروع ہو جائے گی، لبنان کی سیزفائر میں حزب اللہ شامل ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایران جن باتوں پر پہلے تیار نہیں تھا اب تیار ہے، ایران سے مذاکرات کا دوسرا دور اگلے ہفتے ہو سکتاہے،ہم ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جا ؤں گا۔ پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل زبردست شخصیات ہیں ۔