ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈانس کی ویڈیو شئیر کر دی

ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈانس کی ویڈیو شئیر کر دی
کیپشن: ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ڈانس کی ویڈیو شئیر کر دی

ویب ڈیسک: ٹیسلا اور دیگر کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بظاہر ایلون مسک اور ٹرمپ ( بی گیس) Bee Gees کے مشہور گانے ’Stayin Alive‘ پر مختلف انداز میں ڈانس کرتے نظر آئے۔

مذکورہ ویڈیو کو ایلون مسک اور یہاں تک کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا جسے دس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو کی حقیقت
وائرل ویڈیو کو دیکھ کر پہلے تو لوگ یہ سمجھے کہ ایلون مسک اور ڈونلڈ ٹرمپ سچ مچ ڈانس کر رہے ہیں، مگر حقیقت معلوم ہوئی تو پتہ چلا کہ یہ ویڈیو اے آئی سے بنائی گئی ہے۔

یہ ویڈیو سب سے پہلے امریکی سینیٹر مائیک لی نے شیئر کی تھی جسے بعد میں مسک نے بھی اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

ایلون مسک نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اب ناقدین کہیں گے کہ یہ آے آئی سے بنائی گئی ویڈیو ہے۔

Watch Live Public News