ویب ڈیسک: اسٹرابیری ذائقے سے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہ وٹامن سی، اینٹی آکسیڈنٹ اور فائبر سے بھر پور ہوتی ہے۔ یہ آپکے مدافعاتی افعال، دل کی صحت اور ہاضمے سے متعلق معاملات کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔
وٹامن سی سے بھرپور:
اسٹرابیریز وٹامن سی سے پیک ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے مدافعاتی نظام کو تقویت دیتی ہے اور انفیکشن کے خلاف لڑتی ہے اور ٹشوز کی مرمت میں مدد دیتی ہے۔
اینٹی آکسیڈنٹ سےبھر پور
اسٹرابیری اینٹی آکسیڈنٹ سے بھر پور ہوتی ہے۔ جو کہ نقصان دہ فری ریڈٰیکلز کو جسم سے خارج ہونے میں مدد دیتی ہے۔
دل کی صحت کے لیے مفید:
اسٹرابیریز میں پائے جانے والے فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ ہمارے جسم سے کولیسٹرول لیول کو کم کر کے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاضمے کی بہتری:
اسٹرابیریز میں بے انتہا غذائی ریشے ہوتے ہیں، جو کہ آنتوں کی نقل وحرکت کو آسان بناتے ہیں اور قبض ہونے سے بچاتے ہیں۔
ذہنی افعال کی بہتری:
بعض تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ اسٹرا بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹ ذہنی افعال اورحافظہ کو بہتر بناتے ہیں۔
جلد کے لیے کارآمد:
اسٹرابیریز میں پائے جانے والے وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ فری ریڈیکلز اور ماحول کے دباو کے خلاف جلد کی صحت کو بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
وزن برقرار رکھنے میں مدد
اسٹرابیریز میں کیلوریز کی کمی اور ضروری غذائی اجزاء کی موجودگی، انہیں وزن برقرار رکھنے والا آئیڈیل اسنیکس بناتا ہے۔ اسٹرابیری وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ یہ کم کیلوریز پانے والا مفید پھل ہے۔
سائنس نے ایک دن میں 8 سٹرابیریز کھانے کی تجویز کی ہے۔ طبی تحقیق نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ اس عمل کے کچھ بھاری فائدے ہو سکتے ہیں، جن میں ممکنہ طور پر دل اور دماغ کی صحت میں بہتری، کچھ کینسر کے خطرے کو کم کرنا، اور ٹائپ 2 ذیابیطس کا بہتر انتظام شامل ہے۔