جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا کریڈٹ لے لیا

جماعت اسلامی نے بجلی کی قیمت میں کمی کا کریڈٹ لے لیا

(ویب ڈیسک )  حکو مت کی جانب سے پنجاب میں 500 یونٹس والے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کے بعد جماعت اسلامی نے اس کا کریڈٹ لے لیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے فیصلے کو خوش آئند قراردیا۔انہوں نے  سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ   پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہوگا۔ جماعت اسلامی کی ‏مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے جبکہ دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے معاملے میں کوئی پیش رفت کریں۔

Watch Live Public News