13سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار

13سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار
کیپشن: 13سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والاملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب کے علاقے ساہیوال میں 13 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔جس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ  ملزم مدرسے میں بچوں کو دینی تعلیم دیتا تھا۔جس کی شناخت یاسین کے نام سے کی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم عرصہ دراز سے بچوں کیساتھ بدفعلی کا مرتکب پایا گیا۔متاثرہ بچے کے والد کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئےملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News