ویب ڈیسک: کراچی میں اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ پری انجینئرنگ کے نتائج میں تینوں پوزیشنز طالبات نے اپنے نام کر لیں۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ، پہلی پوزیشن سیدہ انزیلہ زیدی اور لائبہ انصاری نے حاصل کی۔
دوسری پوزیشن عائزل مرہا نے حاصل کی ، تیسری پوزیشن حفصہ عمران نے حاصل کی ۔
بارہویں جماعت پری انجینئرنگ میں کامیابی کا تناصب 54.94% فیصد رہا۔