نومسلم ساغر چاولہ، مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہو گئے

 نومسلم ساغر چاولہ، مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہو گئے

ویب ڈیسک: سابق ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ساغر چاولہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ پر مشرف بہ اسلام ہو گئے ۔

مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو کلمہ توحید  پڑھایا ، مولانا فضل الرحمان نے اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی ، مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کا نام عبداللہ ساغر رکھ دیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے نومسلم کو  دین اسلام پر ثابت قدم رہنے  کی دعا دی ، مولانا فضل الرحمان نومسلم کو مبارکباد دی ۔

اس موقع پر مفتی مصباح الدین ایم این اے ، اقبال اعوان ،مفتی زاہد شاہ ،ڈاکٹر ضیاء الرحمان ،مفتی عبدالشکور ،احمد سعید ،  نصیب اللہ کاکڑ، ضیاء اللہ ، زبیر عباسی ،سیف اللہ عثمانی ،ملک سفیر عالم اور دیگر موجود تھے ۔

Watch Live Public News