ویب ڈیسک: اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کا ہائیکنگ ٹریلز 19 اگست تک بند کرنے کا فیصلہ، ضلعی انتظامیہ حکام نے کہا شدید بارشوں کی پیش گوئی کے باعث ہائیکنگ ٹریلز بند کئے گئے۔
ہا ئیکنگ ٹریلز بند کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ٹریل 3، ٹریل 5 اور سید پور ویلج کے پیچھے سے گزرنے والا راستہ بند رہے گا۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ عام لوگ 19 اگست تک متعلقہ ٹریلز استعمال نہیں کر سکیں گے۔
