ویب ڈیسک: حکومتِ بلوچستان نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست بروز بدھ صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 26 اگست کو صوبے کے تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کے اعلان کی روشنی میں کیا ہے۔
12 ربیع الاول کے موقع پر صوبے بھر میں جلوس، محافلِ میلاد اور سیرت النبی ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا، جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے۔