(ویب ڈیسک ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مکہ معاہدے میں مصر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
ترک صدر اردوان نے عرب میڈیا سے گفتگو رکتے ہوئے کہا کہ مصر مستقبل میں ' مکہ معاہدے' کا رکن بن سکتا ہے کیونکہ یہ معاہدہ مزید فریقین کی شمولیت کے لیے کھلا ہے۔اس معاہدے کے تحت شریک ممالک کے لیے لازم ہے کہ اگر کسی رکن پر بیرونی حملہ ہو تو وہ اجتماعی طور پر اس کا جواب دیں۔
ترک صدر نے کہا کہ ہماری تر جیح یورپی یونین نہیں ہے، یورپ وہ ہے جو ناکامی سے دوچار ہوتا ہے۔
رجب طیب اردوان نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کی طویل بندش کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔