ویب ڈیسک:شہر قائد کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ خاتون کے گزرنے پر اوباش نوجوان برہنہ ہو جاتا ہے، جبکہ جائے واقعہ پر دوسرے لوگوں کا آنا جانا بھی لگا ہوا ہے۔
نوجوان کے خاتون کے سامنے برہنہ ہونے کی ویڈیو اسکے دوستوں نے بنائی، اوباش نوجوان کے دوست اسے دوبارہ برہنہ ہونے کا کہتے ہیں تو دوستوں کے کہنے پر وہ دوبارہ برہنہ ہوتا ہے، اس دوران ایک اور خاتون کا وہاں سے گزر ہوتا ہے۔
پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ متاثرہ خاتون یا اسکے اہل خانہ میں سے کسی نے رپورٹ نہیں کیا۔
ادھر سرجانی یوسف گوٹھ میں برہنہ ہونے کا واقعہ میں مقدمہ سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج کرکے ملزم علی کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں شہریوں کے سامنے برہنہ اور ہراسگی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا،نوجوان کے خاتون کے سامنے برہنہ ہونے کی ویڈیو اس کے دوست نے بنائی تھی۔
دوسری جانب ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان اس ویڈیو کے بعد میڈیا کے سامنے آیا اور اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے،میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔اس نوجوان کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔
ویڈیو کے مطابق نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ یوسف گوٹھ کی گلی نمبر 1 میں پیش آیا اور ویڈیو بنانے والا شخص بھی شعیب ہی تھا جس نے اپنی پچھلی حرکت کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔