وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل

وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل
کیپشن: وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل

ویب ڈیسک: وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

 اب یہ عدالت ہائیکورٹ کی بلڈنگ کے تیسرے فلور پر کام کرے گی، جہاں وفاقی شرعی عدالت کے لیے خصوصی کورٹ رومز تیار کر لیے گئے ہیں۔ کورٹ رومز کے باہر وفاقی شرعی عدالت کے ججز کے نام کی تختیاں بھی نصب کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی شرعی عدالت کی ہائیکورٹ بلڈنگ میں منتقلی کی منظوری صدر مملکت آصف علی زرداری نے دی تھی۔

Watch Live Public News