بھارتی میڈیا نے بھی ساجد اکرم کو بھارتی شہری تسلیم کرلیا

بھارتی میڈیا نے بھی ساجد اکرم کو بھارتی شہری تسلیم کرلیا

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف پراپیگنڈا بے نقاب، بھارتی خبر رساں ادارہ پرنٹ حقائق منظر عام پر لے آئے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے آسٹریلیا کے بانڈی بیچ واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں ۔بھارتی ادارہ پرنٹ کے مطابق بانڈی بیچ حملہ آور ساجد اکرم انیس سو اٹھانوے میں بھارت سے آسٹریلیا منتقل ہوا۔

پرنٹ کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے  کہ   ساجد اکرم کا تعلق حیدرآباد تلنگانہ سے ہے۔ بانڈی بیچ واقعے میں مارا جانے والا ساجد اکرم بھارتی نژاد جبکہ  بیٹا نوید اکرم پیدائشی آسٹریلوی شہری نکلا۔

بھارتی اور اسرائیلی میڈیا نے نام آتے ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کی، حقائق کے برعکس مہم چلائی گئی۔

پرنٹ کے مطابق آسٹریلوی حکام نے بھارت سے تفصیلات مانگیں اور پاکستان سے کسی تعلق کا ذکر نہیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا پروفائلز کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش بے نقاب ہوگئیں ۔

بانڈی بیچ واقعہ ایک بار پھر بھارتی میڈیا کے فالس فلیگ بیانیے کو بے نقاب کر گیا۔ پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے والی بھارتی مہم خود بھارتی میڈیا کی رپورٹ سے زمین بوس ہوگیا۔

Watch Live Public News