بشریٰ بی بی کیخلاف تضحیک آمیز مہم پرمریم نواز کا ردعمل

بشریٰ بی بی کیخلاف تضحیک آمیز مہم پرمریم نواز کا ردعمل
لاہور (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں گرفتاری کے لئے دائر درخواست پر ردعمل دیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کہ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری آئی سی یو میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا۔ مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی، ثناء بچہ اور غریدہ فاروقی کا ہونا چاہیے تھا مگر اس وقت آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے۔ مریم نواز نے لکھا اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔ آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔