مریم نوا زنے کہا کہ "طاقتور کو قانون کے نیچے لاوں گا " کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے۔سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔عدالتی احکامات کے باوجود عمران کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ " طاقتور کو قانون کے نیچے لاوں گا " کی بڑھکیں لگانے والا اس ملک کی عدلیہ کا منہ چڑا رہا ہے اور سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 16, 2023
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران کا عدالت میں قانون کے سامنے پیش نہ ہونا اس ملک کے نظام عدل و انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے ۔