ویب ڈیسک:بانی تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔
اس موقع پر لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔
بریکنگ نیوز????
— Public News (@PublicNews_Com) February 16, 2024
ہم نے بانی پی ٹی کی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردی ہیں، سردار لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے#PublicNews #PublicUpdates #IslamabadHighCourt #LatifKhosa pic.twitter.com/LyBSOpQRiv
واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔