سوات،مینگورہ اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ

سوات،مینگورہ اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ
کیپشن: سوات،مینگورہ اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ

ویب ڈیسک: سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔ کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔