ویب ڈیسک: سونا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہی نہیں انتہائی دور ہوگیا۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 82 ہزار 99 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 2025 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔