پنجاب:مختلف ٹریفک حادثات،3بھائیوں سمیت10افرادجاں بحق

پنجاب:مختلف ٹریفک حادثات،3بھائیوں سمیت10افرادجاں بحق
کیپشن: پنجاب:مختلف ٹریفک حادثات،3بھائیوں سمیت10افرادجاں بحق

ویب ڈیسک: پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 10 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لیہ میں کوٹ ادو روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہر اولیاء ملتان میں حسن سوالی چوک پر ویگن، کار اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے۔
 

Watch Live Public News