فتنہ الخوارج کو اپنی سوچ ملک پر مسلط کرنے نہیں دیں گے،آرمی چیف

فتنہ الخوارج کو اپنی سوچ ملک پر مسلط کرنے نہیں دیں گے،آرمی چیف
کیپشن: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طلباء سے خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

ویب ڈیسک: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی طلباء سے  خصوصی بات چیت کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو اپنی سوچ کبھی بھی ملک پر مسلط کرنے نہیں دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے چند روز قبل نوجوانوں سے ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ قیادت کو ہمیشہ نوجوانوں سے بات چیت کر کے اطمینان حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر چند اور باتیں بھی کیں۔ 

ہمارا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کیونکہ ہماری نوجوان نسل پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

 پاک فوج ایک قومی فوج ہے جو پاکستانیت کے اصول پر کاربند ہے اور اس کا کوئی تعلق فرقہ، ذات یا نسل سے نہیں ہے۔

 پاک فوج اُن خارجیوں کے خلاف برسرِ پیکار ہے جو دین کی اپنی ذاتی تشریح کی وجہ سے اسلام سے باہر ہو چکے ہیں۔

آپ جب آرمی چیف کی گفتگو سنتے ہیں اور اس کا ذہن میں اِحاطہ کرتے ہیں کہ انھوں نے جس طرح پاکستان کو مشکل ترین حالات سے نکالا ہے تو آپکو ان میں چار صفات واضح طور پر نظر آتی ہیں۔ 

وہ پاکستان سے بے لوث اور شدید محبت کرتا ہے

 اس کا ذہن بلکل اِبہام سے پاک اور نظریات واضح اور دو ٹوک ہیں۔ 

 وہ صاحب ایمان ہیں اور اللّٰہ پر ان کا ایمان غیر متزلزل ہے 

 وہ یقین محکم اور عزم و ہمت کی زندہ مثال ہیں۔ 

اور کیا کسی میر کارواں کیلئے اس کے علاوہ بھی کچھ چاہیے - یہی خصوصیات ملکر انکو پاکستان کے لیے ایک عظیم ترین سپاہ سالار بناتی ہیں۔

Watch Live Public News