مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

(ویب ڈیسک )   نوجوان مصطفیٰ عامر قتل کیس کے واقعہ کی تحقیقات میں اہم  پیش رفت  ہوئی ہے۔

ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے اسلحہ اور گولیاں کے حوالے سے سی ٹی ڈی کو خط ارسال کردیا گیا۔تفتیشی حکام کے مطابق  اسلحہ اور گولیاں کے حوالے سے سی ٹی ڈی تحقیقات کرے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ  ملزم ارمغان سے ملنے والے لیپ ٹاپس کے حوالے سے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سے سفارش کی گئی ہے، لیپ ٹاپس میں کیا ڈیٹا ہے ایف آئی اے تفتیش کے بعد آگاہ کرے گی۔

حکام  نے بتایا کہ   شیراز کی گرفتاری کے بعد  کیس کی  گتھی سلجھی ، شیراز ہی جائے وقوعہ پر لیکر گیا اور نشاندھی کی۔

حکام کا یہ  بھی کہنا ہے کہ   مصطفیٰ عامر کراچی میں ہی مارا گیا یا اسے حب میں زندہ جلایا گیا،  ٹھوس ثبوت نہیں، ابھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچے۔

حکام کے مطابق   مصطفیٰ عامر کے خلاف منشیات کی فروخت کا مقدمہ اے این ایف میں درج تھا،   مصطفیٰ عامر سے چند گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی،  تمام دوست ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتے تھے۔

Watch Live Public News