معروف کرکٹر کین ویلیم سن نے دیسی اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل 

معروف کرکٹر کین ویلیم سن نے دیسی اسٹائل اپنا لیا، ویڈیو وائرل 

(ویب ڈیسک )   نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ویلیم سن نے دورہ پاکستان کے دوران دیسی اسٹائل اپنا لیا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

نیوزی لینڈ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے  سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں، معروف کرکٹر کین ولیم سن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے  جس  میں  وہ ایسا لباس پہنے نظر آئے جو بہت سے لوگوں نے ابتدائی طور پر دھوتی سمجھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں کین ولیمسن کو ایک روایتی طرز کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جس میں وہ ایک سرمئی ٹی شرٹ، گھٹنوں تک سفید لباس اور چپل پہنے نظر آ رہے ہیں۔

اس لباس نے انٹرنیٹ پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے،  کچھ مداحوں کا ماننا ہے کہ کین ولیمسن نے جنوبی ایشیا کا روایتی لباس، دھوتی پہن رکھی ہے، جب کہ کچھ لوگ اسے محض ایک عام تولیہ قرار دے رہے ہیں، جو انہوں نے کمر پر لپیٹ رکھا تھا۔

Watch Live Public News