پنجاب پولیس میں سی ٹی ڈی کی طرز پر بننے والے نئے یونٹ کا نام سامنے آگیا

پنجاب پولیس میں سی ٹی ڈی کی طرز پر بننے والے نئے یونٹ کا نام سامنے آگیا

(ویب ڈیسک )   پنجاب پولیس میں سی ٹی ڈی کی طرز پر بننے والے نئے محکمہ کا نام اور ٹی او آرز سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں نئے بننے والے یونٹ کا نام ( سی سی ڈی) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ہو گا۔ نئے ڈیپارٹمنٹ کے ٹی او آرز  بھی فائنل کر لیے گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق   سی سی ڈی یونٹ 17 سنگین جرائم کے مقدمات کے مقدمات کے کیسز کی تفتیش کرے گا۔ان کیسز  میں اغواء برائےتاوان، بھتہ خوری،ڈکیتی، قتل،گھروں میں ڈکیتی کی بڑی وارداتیں، ریپ،منشیات  ،بڑے قبضہ گروپ اور بین الصوبائی گینگ سمیت  دیگر شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   سی سی ڈی کا کام ڈیٹا اینلسیز اور دیگر صوبوں کی لاء اینڈ آرڈر فورسز  کیساتھ ملکر سنگین جرائم کے ملزمان کو پکڑنا بھی شامل ہوگا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ   سی سی ڈی یونٹ کو سی ٹی ڈی کی طرز پر بنایا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News