عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں واضح کمی آگئی،ذرائع

عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں واضح کمی آگئی،ذرائع
کیپشن: عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں واضح کمی آگئی،ذرائع

ویب ڈیسک: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی آنکھ کی تکلیف میں واضح کمی آ گئی ہے اور ڈاکٹروں نے علاج کے بعد مزید بہتری کی امید ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے حالیہ طبی معائنے کی رپورٹ تیار کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نےکل اڈیالہ جیل میں ان کا تفصیلی معائنہ کیا، جس میں ماہرینِ امراضِ چشم بھی شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق، ڈاکٹر سکندر اور ڈاکٹر عارف سمیت دیگر ماہرین شامل تھے۔ ڈاکٹروں نے آنکھوں کے معائنے کے لیے خصوصی آلات استعمال کیے جبکہ فنی عملہ بھی ٹیم کا حصہ تھا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ طبی ٹیم جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تحریک انصاف کی قیادت کا انتظار کرتی رہی، تاہم کسی رہنما کے نہ پہنچنے پر ڈاکٹروں نے خود ہی عمران خان کا معائنہ مکمل کیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ پاکستان نے 16 فروری سے قبل بانی تحریک انصاف کی طبی رپورٹ طلب کر رکھی تھی۔

Watch Live Public News