بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف

بانی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹر عاصم یوسف

(ویب ڈیسک ) چیف میڈیکل آفیسر شو کت خا نم اسپتا ل   ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔ 

ڈاکٹر عا صم یو سف نے بیان میں کہا کہ کل رات پو نے 10 بجے 2 ڈاکٹرز نے بات کی جو بانی پی ٹی آئی کا علاج کررہے ہیں ، ڈاکٹر ز نے مجھ سے تقر یبا ً40 منٹ  تک با ت چیت کی ،ڈاکٹر خر م مر زا سے در خو است کی وہ بھی فو ن کا ل میں  شا مل ہو ں اور بر یفنگ لیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ز نے تفصیلا بتا یا کہ کب سے با نی کو دیکھ رہے ہیں اور کیا ڈا ئیگنوسٹ کیا ہے ،ڈاکٹر ز نے تفصیلا بتا یا کہ وہ آگے با نی پی ٹی آئی کا علا ج کر رہے ہیں ڈاکٹر ز نے بتا یا کہ انہو ں نے کل دو پہر با نی پی ٹی آئی کا معا ئنہ کیا ،با نی پی ٹی آئی کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے ، ڈاکٹر ز نے با نی پی ٹی آئی کی آنکھ بہتر اور بینا ئی میں بھی بہتر ی کا بتایا۔

ڈاکٹر عا صم یو سف نے کہا کہ دل تو چا ہتا ہے کہ ڈاکٹر ز کی گفتگو درست ہو لیکن تصد یق کر سکتا ہو ں نہ تر دید ، با نی پی ٹی آئی کو خو د دیکھا ہے نہ ان سے کو ئی با ت چیت ہو ئی ہے ، با نی پی ٹی آئی کی فیملی کی جا نب سے نا مزدہ ڈاکٹر ز بھی معا ئنہ نہیں کر پا ئے ،حکا م سے درخو است ہے مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطا ن کو با نی سے ملنے دیا جا ئے درخو است ہے جو بھی آگے علا ج ہو نا ہے وہ  شفا انٹر نیشنل اسپتا ل میں ہو۔

Watch Live Public News